افغانستان چیمپئنز لیگ کے چھٹے سیزن کے 12ویں میچ میں عینو مینا قندھار اور عمر زواک ہرات کا مقابلہ ہفتے کے روز کابل میں 1-1 سے برابر رہا۔
اریانا نیوز کے مطابق عینو مینا کے محمد یعقوب نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کیا۔ عمر زواک کے نعمت اللہ کریمی نے 14ویں منٹ میں جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن مزید کوئی گول نہ ہوسکا۔
عینو مینا کے اہل اللہ درمان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ عینو مینا کا اگلا مقابلہ سرسبز یاشلر فاریاب سے اور عمر زواک کا ارمان ایف سی سے ہوگا۔
