ہنگو میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے میں زخمی دو افسران بھی دم توڑ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کیپٹن ابو زر اور لیفٹیننٹ شیراز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے، جبکہ حملے میں مزید چھ اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اس طرح واقعے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
حملے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
حملے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔


