مواد پر جائیں
خبر

کرم: سیکیورٹی فورسز کی شدید گولہ باری، مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی

سنٹرل کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی میں شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ٹنڈوری میں ایک مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے علی شیرزئی قبیلے کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تحریر مارگلہ نیوز ڈیسک

مارگلہ نیوز روم

شائع شدہ

شیئر
ای میل
ضلع کرم کا نقشہ — نمائندہ تصویر
تصویر: RightQuark / Wikimedia Commons — CC0 1.0

سنٹرل کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدید گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقے ٹنڈوری میں ایک مارٹر گولہ مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیا گیا، جو ایک گھر پر جا گرا، جس کے نتیجے میں علی شیرزئی قبیلے کے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت ظاہر ولد ولی خان اور ناصر ولد گل بت خان کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

خبر کا لنک: https://margallanews.com/story/news-kurram-mortar-shelling-two-civilians-injured-2026-09-20?lang=ur

اگلا قدم

پاکستان کی مزید خبریں

سیکشن کھولیں

اس سیکشن کی مزید تازہ خبریں Latest میں دیکھیں۔