ترکی نے نومبر میں انطالیہ میں ہونے والی COP31 climate summit سے قبل مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے infrastructure کو عالمی climate goals کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے ایک نئی بین الاقوامی initiative شروع کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق مجوزہ Antalya Pledge on Artificial Intelligence اقوام متحدہ کی International Telecommunication Union کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کا draft COP31 سے پہلے شریک ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا منصوبہ ہے۔ initiative کا بنیادی موضوع AI systems کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب، clean energy کا استعمال اور توانائی کے استعمال میں transparency ہے۔
COP31 کے نامزد صدر مراد کورم نے کہا کہ حکومتوں کو AI کی بڑھتی ہوئی energy consumption کے بارے میں واضح پالیسی شرائط طے کرنے پر بات شروع کرنی چاہیے اور کمپنیوں سے ان کے بجلی کے استعمال کے بارے میں شفافیت کی توقع کی جانی چاہیے۔
ترکی نے الگ 35x35 initiative بھی شروع کیا ہے، جس کا مقصد 2035 تک عالمی final energy consumption میں بجلی کا حصہ 35 فیصد تک بڑھانے کی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ فی الحال Antalya Pledge ایک policy initiative ہے، کوئی binding international agreement نہیں۔


