پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد کم از کم 30 ہو گئی، بیشتر بچے، اسکول مالک گرفتار
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں جمعرات کو نجی اسکول کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کم از کم 30 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر 13 سال یا اس سے کم عمر بچے اور خاتون اساتذہ شامل ہیں۔ پولیس نے اسکول کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور ناقص تعمیر کی تحقیقات جاری ہیں۔
