افغانستان کی چلغوزے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ (اے سی سی آئی) کے مطابق رواں شمسی سال 1405 کے پہلے سات مہینوں میں ان کی مالیت 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔
چیمبر حکام کے مطابق افغان چلغوزے کا سب سے بڑا خریدار چین ہے، جبکہ یہ بھارت اور یورپی ممالک کو بھی بھیجا جا رہا ہے۔ دیگر منڈیوں میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، پاکستان، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی، آسٹریا اور کویت شامل ہیں۔
افغان وزارتِ صنعت و تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے سال کے آغاز سے برآمدات بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ چلغوزہ ملک کی اہم برآمدی اشیا میں سے ہے اور اسے بین الاقوامی منڈیوں کے معیار کے مطابق بہتر پیکنگ اور زیادہ سرکاری فروغ کی ضرورت ہے تاکہ برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکے۔
