اے آئی کمپنی اینتھروپک کی سہ ماہی آمدنی 45 فیصد اضافے سے 16.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، اسٹاک مارکیٹ میں آنے کی تیاری
مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ کلاؤڈ بنانے والی امریکی کمپنی اینتھروپک نے ممکنہ سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی میں اس کی آمدنی 45 فیصد بڑھ کر 16.8 ارب ڈالر ہو گئی۔ کمپنی اسٹاک مارکیٹ میں حصص پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
