آئینی عدالت نے مروت کی درخواست نمٹا دی
وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے طور پر سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف ایم این اے شیر افضل مروت کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ نے قرار دیا کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد درخواست غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
