دوہری شہریت: وزارتوں کو افسران کے حلف نامے جمع کرانے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 21 اکتوبر کے نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین اور ان کے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق حلف ناموں کی یکجا تفصیلات جمع کرائیں۔
