سوات: 3 مبینہ شدت پسند ہلاک، ٹی ٹی پی کا انکار
سوات پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کانجو کی حدود میں سخادب کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن میں تین مبینہ عسکریت پسند مارے گئے، جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مقابلے کو جعلی قرار دیا ہے۔
