پاکستان عمان 6 معاہدے، سرکاری ویزا معاف
پاکستان اور عمان نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں چھ دستاویزات کا تبادلہ کیا، جن میں سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنیٰ کا معاہدہ اور آئی ٹی، میڈیا اور آرکائیوز سے متعلق مفاہمتی یادداشتیں شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر زور دیا۔
