بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نئے تشکیل شدہ یونٹ کریمہ آرمڈ اسالٹ ڈویژن (کاڈ) نے 25 ستمبر 2026 کو قلات کے علاقے منگچر میں گشت، مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی۔
تنظیم کے ترجمان میجر گہرام بلوچ کے بیان کے مطابق، ناکہ بندی کے دوران قلات اور مستونگ کی سمت سے آنے والے پاکستانی فوجی قافلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بی ایل ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ ایک بکتر بند گاڑی سمیت تین گاڑیاں تباہ یا ناکارہ ہوئیں۔
ترجمان نے مزید دعویٰ کیا کہ علاقے میں بی ایل ایف کے جنگجوؤں اور پاکستانی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ کارروائی، پیش قدمی اور جانی و مالی نقصانات سے متعلق مزید تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یہ تمام جانی و مالی نقصان اور میدانِ جنگ کی تفصیلات بلوچستان لبریشن فرنٹ کے بیان میں کیے گئے دعوے ہیں۔
