پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام چاہتا ہے اور تنازع کا مذاکراتی حل ضروری سمجھتا ہے۔ ان کا یہ بیان سعودی عرب پر حملوں اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں سامنے آیا۔
