صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 162 عمارتیں آگ سے حفاظت کے ضوابط کی پابند نہیں پائی گئیں۔
مجموعی طور پر 907 عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سیکڑوں کا دوبارہ معائنہ باقی ہے۔ حکام نے اسپتالوں، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کے حفاظتی جائزے تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
