رباط: ایکسپریس ٹریبیون نے سرکاری خبر رساں ادارے مغرب عرب پریس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ محمد ششم نے نئی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی اور ان کی تقرری کی تقریب کی صدارت کی۔ فاطمہ الزہرا المنصوری مراکش میں حکومت کا سب سے بڑا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔
نئی حکومت چار جماعتی اتحاد پر مشتمل ہے: المنصوری کی پارٹی آف آتھنٹیسٹی اینڈ ماڈرنٹی، استقلال پارٹی، سوشلسٹ یونین آف پاپولر فورسز اور پارٹی آف پروگریس اینڈ سوشلزم۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کابینہ وزرا اور نائب وزرا سمیت 32 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں وزیرِ اعظم سمیت سات خواتین شامل ہیں، جبکہ عزیز اخنوش کی سابق حکومت میں چھ خواتین تھیں۔
عبدالوافی لفتیت وزیرِ داخلہ، ناصر بوریطہ وزیرِ خارجہ، عبداللطیف وہبی وزیرِ انصاف اور احمد توفیق وزیرِ اوقاف و اسلامی امور کے عہدوں پر برقرار رہے۔ کابینہ میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی اور انتظامی اصلاحات کی نئی وزارت بھی بنائی گئی ہے، جس کی سربراہی احمد رحو کریں گے۔
واضح رہے کہ 23 ستمبر کے انتخابات میں المنصوری کی جماعت 97 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی تھی، جس کے بعد 29 ستمبر کو بادشاہ نے انہیں حکومت سازی کی ذمہ داری سونپی تھی۔
مزید تفصیل ایکسپریس ٹریبیون پر۔
