بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں تیز رفتار پیش رفت کے معاشی فوائد کے ساتھ نئے خطرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ عالمی تنازعات، مہنگی توانائی اور بلند قرضے پہلے سے موجود غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کررہے ہیں۔
بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران ادارے نے 2026 میں عالمی اقتصادی نمو کا تخمینہ 3.1 فیصد ظاہر کیا، جو تاریخی اوسط سے کم ہے۔ جارجیوا نے کہا کہ کم آمدن والے ملکوں تک نئی ٹیکنالوجی کے فوائد پہنچانے اور منفی معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں تبدیلی، قرضوں کی ادائیگی کا بوجھ اور جنگوں کے اثرات متعدد معیشتوں کے لیے اہم چیلنج ہیں۔
