کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے چشمہ شوگر ملز کے دوسرے یونٹ کے 11 مغوی ملازمین کو رہا کر دیا ہے۔ حکام کی جانب سے اس دعوے کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے جاری کردہ بیان میں رہائی کو "خیر سگالی" کا اقدام قرار دیا گیا ہے، جبکہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ باقی پانچ ملازمین کو سکیورٹی اداروں سے مبینہ روابط کے الزام میں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان پانچ ملازمین کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں، اور کسی آزاد ذریعے سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ رہا ہونے والے ملازمین کی شناخت یا ان کے گھروں تک پہنچنے کے بارے میں بھی سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
