دبئی میں افغانستان پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی ڈرافٹ کے اختتام پر پانچوں فرنچائزز نے اپنے اسکوڈ مکمل کر لیے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چار سو بیسٹھ کھلاڑیوں کے پول سے چھ کیٹیگریز اور اٹھارہ راؤنڈز میں نوے کھلاڑی منتخب کیے گئے، جبکہ پانچ افغان آئیکون کھلاڑی پہلے ہی ٹیموں کو تفویض تھے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں محمد عامر، انگلینڈ کے معین علی، الیکس ہیلز، ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلز اور سری لنکا کے وانندو ہسرنگا جیسی بڑی بین الاقوامی خریداریاں شامل رہیں۔ ڈائمنڈ راؤنڈ میں محمد نبی، فضل حق فاروقی، نور احمد، شکیب الحسن اور دیگر افغان و غیر ملکی ستارے اپنی ٹیموں میں شامل ہوئے۔
قندھار واریئرز کے آئیکون راشد خان، ٹیم بلخ کے ابراہیم زدران، ننگرہار کاسمک کے رحمت شاہ، ایکسل یونائٹڈ کابل کے عظمت اللہ عمرزئی اور ٹیم پکتیا کے رحمان اللہ گرباز ہیں۔ لیگ کا افتتاحی سیزن ستائیس دسمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔
