شمالی افغانستان کے صوبہ سرپل کے 15 ہزار سے زائد خاندانوں کو جلد پینے کا صاف پانی ملنے کی امید ہے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم ایکشن ایڈ کے مطابق صوبے کے اضلاع سانچارک، سوزمہ قلعہ اور گوسفندی میں 7 کروڑ افغانی کی لاگت سے پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔
یہ تفصیلات تنظیم کے پروگرامز کے ڈائریکٹر جنرل سائمن وانکورو نے سرپل کے گورنر قاری بختیار معاذ سے ملاقات میں بتائیں۔ ان کے مطابق منصوبے مکمل ہونے پر تینوں اضلاع کے ہزاروں گھرانوں کو محفوظ پانی تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔
گورنر قاری بختیار معاذ نے منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے تنظیم سے درخواست کی کہ ان کا دائرہ صوبے کے اضلاع الجہاد اور صیاد تک بھی بڑھایا جائے۔
