ڈنڈ پٹان: 2 پاکستانی فوجی ہلاک ہونے کا دعویٰ
طلوع نیوز کے مطابق ہفتے کو پکتیا کے ڈنڈ پٹان میں ڈیورنڈ لائن پر افغان اور پاکستانی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں، جن میں 2 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپر کرم میں جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان اہلکار مارے گئے۔
