ہلمند — نہرِ سراج ضلع میں پینے کے صاف پانی کے تین نیٹ ورک مکمل کیے گئے ہیں، جن کی مجموعی لاگت تقریباً 1.4 کروڑ افغانی بتائی گئی ہے۔
بختر نیوز ایجنسی کے مطابق منصوبوں سے 421 خاندان مستفید ہوں گے۔ رپورٹ میں 9,850 میٹر پائپ لائن، 222 نلکے، شمسی توانائی اور پانی صاف کرنے کے نظام کا ذکر کیا گیا ہے۔
مقامی حکام نے نظام کی مجموعی پانی فراہمی کی صلاحیت تقریباً 9,000 لیٹر فی گھنٹہ بتائی ہے۔
