جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ کے کوچ ونسنٹ کومپنی جمعے کو ٹریننگ کے دوران گر پڑے، جس کے بعد ایمرجنسی میڈیکل ٹیم انہیں اسپتال لے گئی۔ کلب کے مطابق یہ واقعہ بائرن کی ریزرو ٹیم کے تربیتی سیشن کے دوران پیش آیا اور 40 سالہ کومپنی کے اسپتال میں تفصیلی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
کومپنی گزشتہ منگل کو بھی ٹریننگ اور آرسنل کے خلاف چیمپئنز لیگ میچ سے پہلے کی پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ میچ کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں پچھلے ہفتے ’کافی سخت وائرس‘ ہوا تھا اور انہوں نے اپنے جسم کی بات نہیں سنی۔
بائرن کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر میکس ایبرل نے کہا کہ کوچ کی صحت کلب کی اولین ترجیح ہے اور انہیں صحت یابی کے لیے جتنا وقت درکار ہو دیا جائے گا، جبکہ اس دوران ان کا کوچنگ اسٹاف ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ بنڈس لیگا میں سرفہرست بائرن ہفتے کو تیسرے نمبر کی ٹیم فرائیبرگ کے مدِمقابل ہوگی۔
سابق مانچسٹر سٹی کپتان کومپنی 2024 میں بائرن کے کوچ بنے اور اپنے پہلے دونوں سیزن میں ٹیم کو بنڈس لیگا ٹائٹل جتوایا۔ ان کی کوچنگ میں بائرن نے 74 لیگ میچوں میں سے 57 جیتے اور صرف تین ہارے ہیں۔
