کالعدم ٹی ٹی پی نے ستمبر 2026ء میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 334 کارروائیاں کرنے کی ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کارروائیوں میں اسنائپر و لیزر، گوریلا، تعارضی، کواڈکاپٹر، بم و گرنیڈ، ٹارگٹڈ اور گھات حملوں سمیت دیگر کارروائیاں شامل تھیں، جن میں سب سے زیادہ کارروائیاں جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کی گئیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 213 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 382 زخمی ہوئے، جب کہ 45 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ٹی ٹی پی کے مطابق کارروائیوں میں سیکیورٹی کیمروں، مختلف گاڑیوں، پانی، توانائی و مواصلاتی نظام، فوجی و پولیس تنصیبات اور بعض بکتر بند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک MRAP بکتر بند گاڑی، 55 مختلف بندوقیں، 54 ہینڈ گرنیڈ، 2 راکٹ لانچر، 20 آر پی جی سیون گولے، 4 نائٹ ویژن دوربینیں، متعدد میگزینز، ہزاروں گولیاں اور دیگر عسکری و تعمیراتی سامان قبضے میں لینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
نوٹ: یہ اعداد کالعدم ٹی ٹی پی کی اپنی ماہانہ رپورٹ میں کیے گئے دعوے ہیں؛ ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔

