کوئٹہ: ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق ہفتے کی صبح بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح، بشمول قلات اور سوراب، میں ریکٹر اسکیل پر 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر بھروسہ کریں۔
اخبار کے مطابق رواں برس اگست میں دالبندین میں 4.0 شدت اور جولائی میں اسلام آباد اور پنجاب و خیبر پختونخوا کے کئی حصوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ آ چکا ہے۔ پاکستان کا بیشتر زلزلہ خیز علاقہ انڈین اور یوریشین ٹیکٹونک پلیٹوں کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
مزید تفصیل ایکسپریس ٹریبیون پر۔
