مواد پر جائیں
سرکاری دعویٰ

لکی مروت: خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے بدھ کو فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

شائع شدہ

1 منٹ مطالعہ

واٹس ایپایکس
18px
مزید
ای میل
WA
0%
مطالعہ

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں پولیس نے بدھ کو ایک مقابلے میں خودکش بمبار سمیت دو مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ضلعی پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق گنڈی چوک پر کالے شیشوں والی ایک مشکوک گاڑی دیکھی گئی، جس پر پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی۔ اہلکاروں کو دیکھتے ہی گاڑی میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں گاڑی میں سوار دونوں افراد مارے گئے، جن میں سے ایک کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خودکش بمبار تھا۔

لکی مروت گزشتہ کئی ماہ سے شدت پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، اور یہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی شناخت یا ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

خبر کی ٹائم لائن

اشاعت اور اپ ڈیٹ کی ٹائم لائن

  1. شائع

ذرائع

تصحیح کی پالیسی اور ریکارڈ

خبر کا لنک: https://margallanews.com/story/mn-2026-11-04-lakki-marwat-suicide-bomber-killed-police?lang=ur

مزید پڑھیں

اگلا قدم

پاکستان کی مزید خبریں

سیکشن کھولیں