مواد پر جائیں

پرائیویٹ حج: 80 فیصد کوٹہ بُک، 15 ہزار باقی

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کی تقریباً 80 فیصد نشستیں بُک ہو چکی ہیں اور لگ بھگ 15 ہزار باقی ہیں، جبکہ بکنگ اور ادائیگی 20 نومبر تک مکمل کرنا ہوگی۔

شائع شدہ

1 منٹ مطالعہ

واٹس ایپایکس
18px
مزید
ای میل
WA
0%
مطالعہ

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت دستیاب نشستوں میں سے تقریباً 80 فیصد بُک ہو چکی ہیں اور اب لگ بھگ 15 ہزار نشستیں باقی ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد نجی اسکیم میں بھی تیزی سے بکنگ ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ اسکیم کے عازمین اب تک 57.5 ارب روپے جمع کرا چکے ہیں، جن میں سے 30 ارب روپے ون لنک پی ایس آئی ڈی اور بینک کارڈز کے ذریعے جبکہ 27.5 ارب روپے بینک چالان کے ذریعے جمع ہوئے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل پر دیے گئے تمام نجی پیکجز میں 55 ہزار روپے قربانی کی رقم پہلے سے شامل ہے۔

وزارت نے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقی نشستوں کے لیے بکنگ اور تمام ادائیگیاں 20 نومبر سے پہلے صرف پاک حج ایپ یا سرکاری حج پورٹل کے ذریعے مکمل کریں۔ اضافی سہولیات کا انتخاب اور ادائیگی بھی اسی پورٹل سے ہوگی۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست رقم نہ دی جائے، کیونکہ ایسی ادائیگی کی ذمہ داری وزارت پر نہیں ہوگی۔

ذرائع

تصحیح کی پالیسی اور ریکارڈ

خبر کا لنک: https://margallanews.com/story/mn-2026-10-27-private-hajj-scheme-80pc-booked-15000-slots?lang=ur

مزید پڑھیں

اگلا قدم

پاکستان کی مزید خبریں

سیکشن کھولیں