مواد پر جائیں
سرکاری دعویٰ

ڈسکہ: ٹک ٹاکر کی مہندی میں بھگدڑ، 2 جاں بحق

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ایک مشہور ٹک ٹاکر کی مہندی کی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے، پولیس نے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شائع شدہ

تازہ کاری

1 منٹ مطالعہ

واٹس ایپایکس
18px
مزید
ای میل
WA
0%
مطالعہ

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک مقبول ٹک ٹاکر کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ فراز گراؤنڈ میں پیش آیا، جہاں ٹک ٹاکر انصار جٹ عرف "مسٹر پتلو" نے تقریب کی تشہیر کے لیے گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور نقد انعامات والی قرعہ اندازی کا اعلان کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق انعامات کی لالچ میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور داخلی دروازے پر دھکم پیل سے بھگدڑ مچ گئی، جس میں کئی لوگ زمین پر گر کر پیروں تلے روندے گئے۔ بڈھا گورایہ کے رہائشی عقیل موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گلوٹیاں کلاں کے ریحان کو تشویشناک حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بھی جانبر نہ ہو سکے۔ دونوں کی نماز جنازہ ان کے آبائی دیہات میں ادا کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے، اور پولیس اور ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ موترہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی متعدد دفعات اور نقص امن عامہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں انصار محمود عرف مسٹر پتلو، گراؤنڈ کے مالک اور دیگر منتظمین سمیت 9 افراد نامزد ہیں، جبکہ 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

پولیس نے رات گئے چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم سمیت باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب کے لیے صرف محفل سماع اور قوالی نائٹ کا این او سی جاری کیا گیا تھا، جو عشاء کی نماز کے بعد ہونا تھی۔

خبر کی ٹائم لائن

اشاعت اور اپ ڈیٹ کی ٹائم لائن

  1. شائع

  2. اپ ڈیٹ

ذرائع

تصحیح کی پالیسی اور ریکارڈ

خبر کا لنک: https://margallanews.com/story/mn-2026-11-02-daska-tiktoker-mehndi-stampede-two-dead?lang=ur

مزید پڑھیں

اگلا قدم

پاکستان کی مزید خبریں

سیکشن کھولیں

اس سیکشن کی مزید تازہ خبریں Latest میں دیکھیں۔