افغان وزارت شہری ترقی و رہائش کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں واپس آنے والے 73,102 خاندانوں کو مستقل آبادکاری کے پروگرام کے تحت رہائشی پلاٹس دیے جا چکے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ عمل مختلف صوبوں میں مستقل آبادکاری اور زمین کی تقسیم کی کمیٹی کی نگرانی میں جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے ننگرہار میں 800، کندز میں 450 اور سمنگان میں 35 خاندانوں سمیت مجموعی طور پر 1,285 خاندانوں کو پلاٹس دیے گئے۔ یہ اعداد وزارت کے سرکاری بیان سے منسوب ہیں۔
